بائی پاس روڈز اور ان کے چوراہے انتہائی خستہ حالی کا شکار

بائی پاس روڈز اور ان کے چوراہے انتہائی خستہ حالی کا شکار

بائی پاس روڈز اور ان کے چوراہے انتہائی خستہ حالی کا شکار جگہ جگہ گڑھے ہونے کی وجہ سے مال بردار گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہر کے اطراف میں بنائے گئے بائی پاس روڈز اور ان کے چوراہے انتہائی خستہ حالی کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں، جھنگ، فیصل آباد ،لاہور ،سلانوالی ،شاہین آباد اور میانوالی روڈز پر ٹریفک کے بہاؤ کنٹرول کرنے اور ہیوی ٹریفک کو شہری علاقوں کے باہر سے گزارنے کیلئے تقریباً ایک دہائی قبل ایک رویہ شاہرائیں تعمیر کی گئی تھیں، جو مناسب دیکھ بھال اور مسلسل نظرانداز ہونے کے باعث شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہیں، جگہ جگہ گڑھے ہونے کی وجہ سے مال بردار گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور شہری علاقوں میں داخل ہونے کیلئے بنائے گئے بائی پاس چوراہے بھی محکمہ ہائی ویز اور ضلعی ایڈمنسٹریشن کی بے حسی کا منہ چڑھا رہے ہیں تمام کے تمام چوراہے خطرناک بھی قرار دیئے جاچکے ہیں ان چوراہوں پر کسی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں، ٹرانسپورٹرز نے حکومت پنجاب اورضلعی انتظامیہ کو اس اہم مسئلہ کو فی الفور مکمل کرنے کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں