ایران امریکہ جنگ ،ترقیاتی منصوبے کے متاثر ہونیکا خدشہ
ایران امریکہ جنگ ،ترقیاتی منصوبے کے متاثر ہونیکا خدشہ یہی صورتحال رہی تو ٹھیکیدار منصوبے بند کردیں گے منصوبے ادھورے رہ جائینگے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایران امریکہ جنگی صورتحال کے باعث بڑھتی ہوئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے ملکی معیشت کو پہنچنے والے دھجکا سے ترقیاتی منصوبے کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہراشیاء کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں جبکہ ملکی صورتحال کے باعث حکومت کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کم کرنے سے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی منصوبے ٹھپ ہونے کا امکان بھی پیدا ہوگیا ہے اگر یہی صورتحال رہی تو ٹھیکیدار منصوبے بند کردیں گے منصوبے ادھورے رہنے سے نہ صرف ان کی تخمینہ لاگت میں بے پناہ اضافہ ہو گا بلکہ ترقیاتی کام بھی بے مقصد ہوجائیں گے ۔