شہر کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ،شہریوں کو چلنے میں مشکلات
شہر کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ،شہریوں کو چلنے میں مشکلاتاداروں سے سڑکوں کو ادھیڑ دیتے ہیں ،ٹھیکیدار مرمت کئے بغیر چلے جاتے ہیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرکاری محکموں میں کوارڈی نیشن کے فقدان کے باعث شہر کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہو کر رہ گئی ہیں اور شہریوں کو چلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ذرائع کے مطابق سرکاری محکموں کے درمیان ہم آہنگی نہ ہونے اور متعلقہ اداروں سے این او سی لئے بغیر محکمہ سوئی گیس ، واسا ،ٹیلی فون ،ہارٹیکلچر ایجنسی کی جانب سے ترقیاتی سکیموں اور روڈ کٹ کے دوران سڑکوں کو ادھیڑ دیتے ہیں جنہیں متعلقہ ٹھیکیدار مرمت کئے بغیر چلے جاتے ہیں ان سکیموں کے دوران نئی بنائی جانے والی سڑکیں بھی مثاتر ہو تی ہیں خاص کر واسا کے میگا پراجیکٹ نے شہر کی متعدد سڑکات کی حالت ابتر ہونے سے شہریوں کو گزرنے میں دشواری آرہی ہے ،اور انہوں نے اس حوالے سے مناسب حکمت عملی اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مشکلات کم ہونے کے ساتھ ساتھ ممکنہ حادثات سے بھی بچا جا سکے ۔