ترشاوہ پھلوں کے درخت اور پودے بارش سے متاثر

ترشاوہ پھلوں کے درخت اور پودے بارش سے متاثر

ترشاوہ پھلوں کے درخت اور پودے بارش سے متاثر پودوں کی جڑیں آکسیجن سے محروم ہونے سینقصان کا اند یشہ ہے ،ماہرین

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)موسمیاتی تبدیلیاں اور مارچ میں ہونیوالی بارشوں کی وجہ سے ترشاوہ باغات پانی تاحال کھڑا ہے جس کی وجہ سے ترشاوہ پھلوں کے درخت اور پودے انتہائی متاثر ہو رہے ہیں، اور پودوں کی جڑیں آکسیجن سے محروم ہو کر مر رہی ہیں،صورتحال کے پیش نظر ترشاوہ باغات تیزی سے انحطاط پذیر ہو رہے ہیں ماہرین کے مطابق پودوں کی جڑوں میں اگر نیلا تھو تھا 200گرام ،رگبی80گرام ، ریڈو مل گولڈ 70گرام فی پودا ڈال دیا جا ئے تو بارشوں کی وجہ سے جڑوں کے نقصان کا اند یشہ کم ہو جاتا ہے ۔ ماہ اپریل میں سپرے بہت ضروری ہے خصوصاََ جبکہ بارشیں اور ان کے دوران تیز ہوائیں بھی چل رہی ہوں ،بارشوں کے دوران تیز آندھیاں اورفضا ئی نمی کیوجہ سے بعض بیماریوں خصوصاََ سٹرس کینکر، سٹرس سکیب اورمیلا نوز کا حملہ ہو سکتا ہے اور تدارک نہ کیے جانے کی صورت میں یہ بیماریاں شدت اختیا ر کر لیتی ہیں لہذ امناسب زہروں کا سپرے بھی ضرور کر یں۔ باغبان حضرات اس بات کا خیال ضرور رکھیں کہ پھل دار درختوں کی کو ئی بھی ٹہنی زمین کو چھونے نہ پائے اور سطح زمین سے ہر حالت میں تنے پر کم از کم اڑھا ئی فٹ تک کو ئی ٹہنی نہ ہو ۔جو پودے جھک جا ئیں ان کو سہارا دے کر کھڑا کر دیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں