مزید الیکٹرک بسوں کی فراہمی کامنصوبہ سست روی کا شکار

مزید الیکٹرک بسوں کی فراہمی کامنصوبہ سست روی کا شکار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومت پنجاب کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث سرگودھا سمیت دیگر اضلاع میں مزید الیکٹرک بسوں کی فراہمی التوا کا شکار ہونے سے منصوبہ سست روی کا شکار ہو کر رہ گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں مزید الیکٹرک بسوں کی سپلائی نہ ہونے سے متعدد روٹس پر الیکٹرک بسیں نہیں چلائی جا رہیں جس سے ان روٹس کے مکین مہنگے کرائے بھر کرپرائیویٹ ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے پر مجبور ہیں اس طرح حکومتی ریلیف سے مخصوص طبقہ ہی مستفید ہو رہا ہے۔ جبکہ زیادہ تر غریب اور متوسط عوام اس سہولت سے محروم ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں