مائنز لیبر ویلفیئر کالج مکڑوال میں ای بائیکس اور لیپ ٹاپ تقسیم
مائنز لیبر ویلفیئر کالج مکڑوال میں ای بائیکس اور لیپ ٹاپ تقسیم میٹرک میں 85 فیصد سے زائد نمبرلینے والے طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا
موچھ (نمائندہ دنیا)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر مائنز لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مائنز لیبر ویلفیئر کالج مکڑوال میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں ای بائیکس اور لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے ۔تقریب میں مائنز لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے تحت چلنے والے صوبہ پنجاب کے سکولز و کالجز کے ایسے طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا جنہوں نے میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 85 فیصد سے زائد نمبر حاصل کیے ۔ حکام کے مطابق مجموعی طور پر 6 ای بائیکس اور 14 لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے ، جس کا مقصد طلباء کی حوصلہ افزائی اور جدید تعلیم کے فروغ کو یقینی بنانا ہے ۔تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر مائنز لیبر ویلفیئر پنجاب محمد اسد تھے ۔