تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے : رانا اکرم الیاس
مڈھ رانجھا (نمائندہ دنیا)مین بازار مڈھ رانجھا انجمن تاجران کے نو منتخب صدر رانا اکرم الیاس اور جنرل سیکرٹری محمد نواز قادر نے کہا ہے کہ تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مین بازار مڈھ رانجھا کے دکانداروں اور تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ کاروباری سرگرمیوں میں بہتری اور ترقی ممکن ہو سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ انجمن تاجران نہ صرف تاجروں بلکہ عوام کی مشکلات میں کمی کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرے گی۔اس موقع پر انجمن تاجران کے دیگر عہدیداران عامر شہزاد جنجوعہ، محمد بشیر مغل، حاجی ارشد سونی، عامر جمیل اور رانا شاہد بھی موجود تھے ۔