فیضانِ مدینہ ہرنولی شہر کا شاندار افتتاح عظیم الشان ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد
کندیاں (نمائندہ دنیا)ہرنولی شہر میں دعوتِ اسلامی کے فیضانِ مدینہ کا شاندار افتتاح کیا گیااس موقع پر ایک عظیم الشان ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد ہوا۔
اس روح پرور اجتماع میں اہلِ علاقہ سمیت دور دراز علاقوں سے آنیوالے عاشقانِ رسول ؐکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر و ٹکٹ ہولڈر این اے 90، رانا عزیزالرحمان نے مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اجتماع سے زاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایاجس میں شرکاء کو نیکی کی دعوت عام کرنے اور برائیوں سے بچنے کی تلقین کی گئی۔