انسداد پولیو مہم ، 7 ہزار 589 ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

 انسداد پولیو مہم ، 7 ہزار 589 ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سرگودھا ڈویژن حکام کے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوران سرگودھا ڈویژن میں 15 لاکھ 43 ہزار 868 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیساتھ ساتھ وٹامن اے کے قطرے بھی دیے جائینگے ۔

مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مجموعی طور پر 7 ہزار 589 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن میں 6 ہزار 966 موبائل ٹیمیں، 424 فکسڈ ٹیمیں اور 199 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ مہم میں 322 یو سی ایم اوز اور 1366 ایریا انچارجز حصہ لے رہے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 15 ہزار 22 ورکرز ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے جن میں 7 ہزار 451 رضاکار اور 6 ہزار 612 ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں