ہسپتالوں کے مسائل اور قوانین پر عملدرآمد، چاروں ہیلتھ اتھارٹیز کے سی ای اوز فوکل پرسن مقرر
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کی جانب سے سرگودھا سمیت دیگر اضلاع میں سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کو درپیش مسائل اور قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اہم اقدام کیا گیا ہے ۔
اس حوالے سے ریجن کی چاروں ہیلتھ اتھارٹیز کے سی ای اوز کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلے میں ماہانہ رپورٹ بھی ارسال کریں۔محکمہ صحت کے مطابق اس اقدام کا مقصد ہسپتالوں میں انتظامی امور کو بہتر بنانا، مسائل کا بروقت حل یقینی بنانا اور قوانین پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے ۔