پھیرو موڑ پر یوٹرن نہ ہونے سے شہری پریشان، بحالی کا مطالبہ

پھیرو موڑ پر یوٹرن نہ ہونے سے شہری پریشان، بحالی کا مطالبہ

پھیرو موڑ پر یوٹرن نہ ہونے سے شہری پریشان، بحالی کا مطالبہ لو گوں کو روزمرہ سفر کے دوران اضافی فاصلہ طے کرنا پڑ رہا ہے ، ایندھن کا ضیاع

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)بھاگٹانوالہ کے علاقے پھیرو موڑ پر یوٹرن نہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔بھاگٹانوالہ اور گردونواح کے چکوک سے آنے جانے والے افراد کو روزمرہ سفر کے دوران اضافی فاصلہ طے کرنا پڑ رہا ہے ، جس سے وقت اور ایندھن دونوں کا ضیاع ہو رہا ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یوٹرن کی عدم دستیابی کے باعث ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے اور حادثات کا خدشہ بھی رہتا ہے ۔ شہریوں کے مطابق طلبہ، ملازمت پیشہ افراد اور مریضوں کو خاص طور پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اہلیانِ علاقہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے اور پھیرو موڑ پر یوٹرن بحال کیا جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں آسانی میسر آ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں