ایس پی انوسٹی گیشن کی چیمبر آف کامرس سرگودھا کا دورہ
ایس پی انوسٹی گیشن کی چیمبر آف کامرس سرگودھا کا دورہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت پالیسیوں پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایس پی انوسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ کا چیمبر آف کامرس سرگودھا کا وزٹ، جہاں انہوں نے تاجر برادری اور چیمبر کے عہدیداران سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات کا بنیادی مقصد شہر میں امن و امان کی صورتحال اور حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے ، میٹنگ کے دوران ایس پی عمران عباس چدھڑ نے تاجروں کو حالیہ حکومتی پالیسیوں سے آگاہ کرتے ہوئے سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت پالیسیوں پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی، چیمبر آف کامرس کے نمائندوں اور تاجر رہنماؤں نے ایس پی انوسٹی گیشن کی آمد کا خیرمقدم کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ ملک و قوم کی سلامتی کے لیے حکومتی احکامات اور سمارٹ لاک ڈاؤن کے اوقات کار کی مکمل پاسداری کریں گے ۔