چنگ چی رکشوں کے روٹس کے تعین کا فیصلہ،تجاویز طلب

چنگ چی رکشوں کے روٹس کے تعین کا فیصلہ،تجاویز طلب

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)انتظامیہ نے سرگودھا میں چنگ چی رکشوں کی بھرمار کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک بار پھر مختلف رنگوں کے ذریعے روٹس کے تعین کی تجاویز طلب کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق رنگ شدہ رکشوں پر باقاعدہ طور پر روٹ بھی درج ہوگا اور وہ اپنے مقررہ روٹ کے علاوہ کسی اور روٹ پر نہیں چل سکیں گے ۔ خلاف ورزی کی صورت میں رکشہ ڈرائیور سمیت بند کر دیا جائے گا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے شہر میں ٹریفک کے دباؤ میں کمی آئے گی اور دیہی علاقوں سے آنے والے رکشوں کی غیر منظم آمد و رفت کو بھی کنٹرول کیا جا سکے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں