واں بھچراں پولیس کا کریک ڈاؤن 5 جواری اور 2 لکڑی چور گرفتار
واں بھچراں (نمائندہ دنیا)تھانہ واں بھچراں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ جواریوں اور دو لکڑی چوروں کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ واں بھچراں انسپکٹر سمیع اللہ خان اور ان کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر تاش پر جوا کھیلنے والوں کے خلاف ریڈ کر کے پانچ ملزمان منصف خان، اعجاز احمد، محمد وارث، شفیع اللہ اور ناصر محمود کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے داؤ پر لگی وٹک رقم 12 ہزار 610 روپے نقد اور 3 موبائل فون بھی برآمد کر لیے ۔تمام ملزموں کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت تھانہ واں بھچراں میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔دوسری کارروائی میں پولیس نے لکڑی چوری کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان ہدایت اللہ اور حفیظ اللہ سکنہ واں بھچراں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔