ون ڈش کی خلاف ورزی پر میرج ہالز کیخلاف ایکشن ، جر مانہ
ون ڈش کی خلاف ورزی پر میرج ہالز کیخلاف ایکشن ، جر مانہ اسسٹنٹ کمشنر نے جمعہ کی شب شہر کے مختلف شادی ہالز کا اچانک دورہ کیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا احمد شیر گوندل نے ون ڈش پالیسی کی خلاف ورزی پر مختلف میرج ہالز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر دو لاکھ روپے جرمانہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے جمعہ کی شب شہر کے مختلف شادی ہالز کا اچانک دورہ کیا جہاں بعض مقامات پر ایک سے زائد ڈشز پیش کر کے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔ خلاف ورزی ثابت ہونے پر متعلقہ میرج ہالز انتظامیہ کو موقع پر ہی جرمانے کیے گئے اور سختی سے ون ڈش پالیسی پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کی گئی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومتی قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں مزید سخت قانونی اقدامات عمل میں لائے جائیں گے ۔