کمشنر کاپولیو مہم کا افتتاح ، 16 اپریل تک جاری رہے گی
کمشنر کاپولیو مہم کا افتتاح ، 16 اپریل تک جاری رہے گی پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ، تمام وسائل بروئے کار لا رہے : حافظ شوکت
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ یہ مہم 13 اپریل سے 16 اپریل تک جاری رہے گی۔افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری، اسسٹنٹ کمشنر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔
کمشنر حافظ شوکت علی نے اس موقع پر کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے ، فیلڈ ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں اور مہم کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ اس موذی مرض کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چودھری نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے ۔ تمام انتظامی افسران فیلڈ میں موجود رہیں گے اور مہم کی نگرانی کریں گے تاکہ سو فیصد ہدف حاصل کیا جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیموں کو مکمل سکیورٹی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔