پی پی 83خوشاب میں ضمنی انتخابات عبد العلیم خان نے کل اہم اجلاس طلب کر لیا
خوشاب(نمائندہ دُنیا)صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 83 خوشاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں صدر استحکام پاکستان پارٹی و وفاقی وزیر عبد العلیم خان نے 14 اپریل بروز منگل دن 2 بجے اپنی صدارت میں اہم اجلاس طلب کر لیا۔
اجلاس میں صدر استحکام پاکستان پارٹی و سابق ایم این اے و سابق صوبائی وزیر پنجاب چوہدری نذیر احمد خان، صدر استحکام پاکستان پارٹی شمالی پنجاب و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات ایم این اے انجینئر گل اصغر خان بگھور سمیت کور کمیٹی کے دیگر سینئر اراکین شامل ہوں گے ۔واضح رہے پی پی 83 خوشاب سے جنرل الیکشن 2024میں استحکام پاکستان پارٹی نے 30,000ہزار سے زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے ۔ آئی پی پی کے اس اجلاس میں انتہائی اہم فیصلے متوقع ہیں۔