تمام چرچز پر میانوالی پولیس کی اضافی نفری تعینات

 تمام چرچز پر میانوالی پولیس  کی اضافی نفری تعینات

کندیاں(نمائندہ دنیا)ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کے احکامات پر ضلع بھر کے چرچز پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ضلع کے تمام چرچز پر میانوالی پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ عبادات کے دوران امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے ۔

سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے متعلقہ ایس ڈی پی اوز خود چرچز کا دورہ کر رہے ہیں اور ڈیوٹی پر موجود افسران و جوانوں کو بریفنگ دے رہے ہیں میانوالی پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی کے مؤثر اقدامات کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں