فیصل آباد:گھر گھس کر ماں بیٹیوں کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر میں گھس کر ماں اور بیٹیوں کو قابو کر کے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقے میں نسرین بی بی نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی بیٹیوں کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملز م زبردستی گھر میں داخل ہو گئے اور انہیں قابو کر کے ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔