گرجا گھروں پر افسران اور مسلح اہلکاروں تعینات

گرجا گھروں پر افسران اور مسلح اہلکاروں تعینات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر سمیت ضلع بھرمیں اتوار کے روز مسیحی برادری کی عبادات کے موقع پر ضلع بھر کے گرجا گھروں پر افسران اور مسلح اہلکاروں کو تعینات کر کے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

 جس میں چھ سو سے زائد پولیس افسران و مسلح اہلکار ڈیوٹی پر معمور رہے جبکہ ایلیٹ فورس کے جوانوں کو اردگرد میں گشت پر رکھا گیا اور شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان الرٹ تھے ۔پولیس آفیسر نے ڈیوٹی کو چیک کرتے ہوئے بتایا کہ گرجا گھروں کی حدود میں داخل ہونے والے ہر شخص، گاڑی اور موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیاگیا اور اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس اورمیٹل ڈیٹیکٹرزکے استعمال یقینی بنایا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں