میانی :تین ٹریفک حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوگئے
میانی :تین ٹریفک حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوگئےرکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے
میانی (نامہ نگار ) میانی مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے پیش آنیوالے 3 ٹریفک حادثات میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ میانی مین روڈ پر کلیانپور کے قریب رکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے جن میں آمنہ بی بی، حسن اور محمد عثمان شامل ہیں۔دوسرا حادثہ چوٹ روڈ پر پیش آیا جہاں 2 موٹر سائیکلیں آمنے سامنے ٹکرا گئیں جسکے نتیجے میں سعید، اس کی زوجہ نسیم سعید اور بلال زخمی ہو گئے ۔تیسرا حادثہ میانہ گوندل روڈ پر نہر کے قریب پیش آیا جہاں 65سالہ بزرگ موٹر سائیکل سوار سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرایا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی بزرگ کی شناخت سعی محمد سکنہ پکھووال کے نام سے ہوئی ہے ۔تمام زخمیوں کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سینٹر میانی منتقل کر دیا گیا جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر بزرگ سعی محمد کو سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔