سلانوالی کی 19یونین کونسلز میں 4 روزہ پولیو مہم شروع

 سلانوالی کی 19یونین کونسلز میں 4 روزہ پولیو مہم شروع

سلانوالی کی 19یونین کونسلز میں 4 روزہ پولیو مہم شروع پانچ سال سے کم عمر 72ہزار 834بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

سلانوالی(نمائندہ دنیا ) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سلانوالی ڈاکٹر سلطان حیدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13اپریل بروز پیر سے تحصیل سلانوالی کی 19یونین کونسلز میں چار روزہ پولیو مہم شروع ہوگی چار روزہ پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 72ہزار 834بچوں کو پولیو سے بچاؤ کیلئے ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے اور اس مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی دیئے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ 4روزہ پولیو مہم کیلئے 281موبائل ٹیم میں گھر گھر گاؤں گاؤں دیہی اور شہری علاقوں میں پولیو کے قطرے پلائیں گی جبکہ 19 فکس ٹیمیں ریلوے اسٹیشن لاری اڈا رکشہ اڈوں اور دیگر اہم پبلک مقامات پر اپنے کیمپس لگا کر پولیو کے قطرے اور وٹامن اے کے کیپسول بچوں کو دیں گی اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی جبکہ 7 ٹرانزٹ ٹیمیں اور 7 رومنگ ٹیمیں ملل بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گی انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران پولیو ورکرز کی ف5ول پروف سکیورٹی کے سلسلہ میں پولیس تباور دیگر سکیورٹی اداروں نے خصوصی اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے میڈیا کے توسط سے سلانوالی کی عوام سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لیے ویکسین پلانے کی مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں