ماڈل ٹاؤن کی آباد کاری کا منصوبہ فلاپ ہونے کا امکان
ماڈل ٹاؤن کی آباد کاری کا منصوبہ فلاپ ہونے کا امکان شہریوں کا عدم دلچسپی کا اظہار ،پلاٹوں کی نیلامی ناممکن نظر آرہی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ماڈل ٹاؤن کی آباد کاری کا منصوبہ فلاپ ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے ذرائع کے مطابق سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ماڈل ٹاؤن کو آباد کرنے کے لئے اس ٹاؤن کے ساڑھے آٹھ سو سے زائد رہائشی اور کمرشل پلاٹس نیلام کرنے کے لیے انتظامیہ سے اس رقبہ کی مارکیٹ ویلیو مقرر کرنے کی تحریری استدعا کے بعد انتظامیہ نے ماڈل ٹاؤن کے رہائشی فی مرلہ 12لاکھ اور کمرشل فی مرلہ 25لاکھ روپے ریٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھااور ان ریٹس کو زیادہ قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ مین روڈ کے قریب پرائیویٹ رقبہ کی قیمت فی مرلہ اس سے کم ہے ،جبکہ ماڈل ٹاؤن مین روڈ سے ہٹ کر ہے جس پر شہریوں نے عدم دلچسپی کا اظہار کیا ہے جس کی وجہ سے مذکورہ پلاٹوں کی نیلامی ناممکن نظر آرہی ہے ۔