بس اسٹینڈ انتظامیہ کی نا دہندگان سے وصولیوں تیز کرنیکی ہدایت

بس اسٹینڈ انتظامیہ کی نا دہندگان سے وصولیوں تیز کرنیکی ہدایت

بس اسٹینڈ انتظامیہ کی نا دہندگان سے وصولیوں تیز کرنیکی ہدایت دہندگان کی فہرست اور معاہدہ جات کا ریکار ڈ مرتب،آخری وارننگز جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی جانب سے رواں مالی سال کے تحت ریونیو اہداف کی تکمیل کیلئے جنرل بس اسٹینڈ انتظامیہ نے نا دہندگان سے وصولیوں کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دیں، ذرائع کے مطابق نا دہندگان کی فہرست اور معاہدہ جات کا ریکار ڈ مرتب کر لیا گیا ہے ، اس ضمن میں گزشتہ روزایڈمنسٹریٹر جنرل بس اسٹینڈکی جانب سے ایسے متعدد نا دہندگان کو آخری وارننگز جاری کردی گئیں جن میں کہا گیا کہ اگر فوری عملدرآمد نہ ہوا تو ان کے حقوق کرایہ داری منسوخ کر دی جائے گی اوردوکانوں کو واگزار کروا کر نئے سرے سے انکی نیلامی ممکن بنائی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں