گٹروں کی لیولنگ نہ ہونے کی وجہ سے حادثات میں اضافہ

گٹروں کی لیولنگ نہ ہونے کی وجہ سے حادثات میں اضافہ

گٹروں کی لیولنگ نہ ہونے کی وجہ سے حادثات میں اضافہ گٹروں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر،شہریوں کا نوٹس لینے کا مطالیہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دیگر اضلاع کی طرح سرگودھا کیاداروں کے افسران اور ٹھیکیداروں کی ناقص حکمت عملی کے باعث سڑکات پر بنائے جانے گٹروں کی لیولنگ نہ ہونے کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہورہاہے شہر کی عید گاہ روڈ ،کوٹ فرید روڈ ،اقبال کالونی روڈ ،کچہری روڈ ،مقام حیات روڈ اور دیگر متعدد سڑکات پر مین ہولز سڑکوں سے اوپر ہیں یا نیچے ہیں ،جس وجہ سے تیز رفتار موٹر سائیکل اور رکشے حادثے کا شکار ہو جاتے ہیں خاص کر حادثات رات کے وقت ہوتے ہیں اندھیرے کی وجہ سے ابھرے ہوئے اور نیچے ہونے کی وجہ سے گٹر نظر نہیں آتے ان گٹروں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے ،شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں