مشکوک حالت میں گھومنے والے ایک اور شخص گرفتار ،اسلحہ بر آمد
خوشاب(نمائندہ دُنیا)سٹی پولیس جوہرآباد نے ناجائز اسلحہ کیخلاف چلائی جانیوالہ مہم کے دوران مشکوک حالت میں گھومنے والے ایک اور شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے رلاوالور32بور اور دو گولیاں بر آمد کر لیں ۔
ملزم کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔