رکشہ موٹر سائیکل سے ٹکرا کر ایک اور گاڑی میں جا لگا ،دو افراد شدید زخمی

رکشہ موٹر سائیکل سے ٹکرا کر ایک اور  گاڑی میں جا لگا ،دو افراد شدید زخمی

خوشاب(نمائندہ دنیا )مظفر گڑھ روڈ پر نرسری چوک کے قریب تیز رفتارچنگ چی رکشہ بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے ٹکرا کر ایک اور گاڑی میں جا لگا حادثے میں موٹر سائیکل سوار حبیب نٹ سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

 حادثے کا مرتکب علی نامی رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا ، ہسپتال ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں