اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے متحرک کردار ادا کرنے کی ہدایت

اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے  متحرک کردار ادا کرنے کی ہدایت

خوشاب(نمائندہ دنیا )ڈی پی اور خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے جرائم کی صورتحال اور ان کے تدارک کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے تھانہ وائز کرائمزا میٹنگز کا سلسلہ شروع کر دیا ۔

 گزشتہ روز انہوں نے تھانہ نور پور کے ایس ایچ او اور تفتیشی افسران کے ساتھ میٹنگ کی جس میں تھانہ نور پور تھل میں درج ہونیوالے مقدمات اور ان کی تفتیش کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا ، ڈی پی او خوشاب نے پولیس افسران کو ناجائز اسلحہ اور منشیات کیخلاف مہم تیز کرنے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے متحرک کردار ادا کرنے کی ہدائت کی ، ڈی پی او خوشاب کا کہنا تھا کہ ضلع خوشاب میں امن و مان کی مثالی فضا کو برور رکھنا ، عوام کی جان و مال کا تحفظ اور انہیں انصاف کی فوری فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ اور اس ضمن میں کسی بھی سطح پر غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں