نکاسی آب کے نظام میں بہتری لانے کیلئے اقدامات پر عملدرآمد شروع

 نکاسی آب کے نظام میں بہتری لانے  کیلئے اقدامات پر عملدرآمد شروع

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایم ڈی واسا عمران علی باجوہ نے خوشاب میں سیوریج،کھلے مین ہول کو کور کرنے ،شہر گلی ،محلوں سے گزرنے والے گندے نالوں اور نکاسی آب کے نظام میں بہتری لانے کیلئے اقدامات پر عملدرآمد شروع کر دیا۔

 گزشتہ محکمہ واسا کی ٹیمیں محلہ غوث نگر سکول ،گلی بڈھانوالہ، محلہ خواجگان اور ڈکوتراں والی پل سمیت مختلف ایریاز کے گندے نالوں کی صفائی کی، ایم ڈی واسا عمران علی باجوہ نے بتایا ہے کہ سیوریج نالوں کی صفائی، کھلے مین ہول کورکرنے اور سیوریج کے کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا گیا ہے خوشاب اندرون شہر گندی نالوں کی صفائی،سیوریج اور نکاسی آب انتظامات میں بہتری کے لیے اٹھائے گئے عملی اقدامات پر پیشرفت فائنل مراحل میں ہے۔ انشاء اﷲ آئندہ ماہ محکمہ واسا کومزید مشینری، ضروری آلات ،ورکرزکی یونیفارم ودیگراشیاء فراہم کر دی جائیں گے 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں