ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب کا میونسپل کمیٹی کا اچانک دورہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب  کا میونسپل کمیٹی کا اچانک دورہ

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول ایم ڈی ستھرا پنجاب نے میونسپل کمیٹی خوشاب ودیگر ایریاز کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ایس جی ڈبلیو ایم سی ٹیم کے تحصیل منیجر ارسلان عمر گوندل بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

ٍانہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا ،ایم ڈی ستھرا پنجاب غزالہ کنول نے ایم سی خوشاب کے مختلف علاقوں ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کا بھی جائزہ لیا اور عملے سے ملاقات کر کے ان کی کارکردگی اور ذمہ داری کا اندازہ لگایا۔ انہوں نے صفائی کے اعلی معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں