دکانوں پر چھاپے ،بڑی مقدار میں نان کسٹم پیڈ سگریٹس برآمد

 دکانوں پر چھاپے ،بڑی مقدار میں نان کسٹم پیڈ سگریٹس برآمد

دکانوں پر چھاپے ،بڑی مقدار میں نان کسٹم پیڈ سگریٹس برآمد مجموعی طور پر 3200 نان کسٹم پیڈ سگریٹ پیکٹس 6.5 کارٹن برآمد کیے گئے

کوٹ مومن ( نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر کی ہدایات اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن کی نگرانی میں پیرا ٹیم نے حلال پور اور جلالہ مخدوم میں نان کسٹم پیڈ سگریٹس کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں۔کارروائی کے دوران دو کریانہ سٹورز، گل خان کریانہ سٹور اور ندیم کریانہ سٹور پر چھاپے مارے گئے ۔ جہاں سے بڑی مقدار میں نان کسٹم پیڈ سگریٹس برآمد کی گئیں۔مجموعی طور پر تقریباً3200 نان کسٹم پیڈ سگریٹ پیکٹس تقریباً 6.5 کارٹن برآمد کیے گئے ۔ پیرا فورس کی کارروائی نان کسٹم پیڈ سگریٹ کی بڑی کھیپ پکڑ لی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں