چوری کیا جانیوالا لاکھوں روپے مالیت کا سامان بر آمد
خوشاب(نمائندہ دنیا )نوشہرہ پولیس نے چوری کی سنگین ورادتوں میں ملوث چور کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے مختلف علاقوں سے چوری کیا جانیوالا لاکھوں روپے مالیت کا سامان بر آمد کر لیا۔
ملزم کیخلاف حسب ضابطہ کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سے بر وئے ، ہونے مسروقہ سامان میں ایک موٹر سائیکل ہنڈا 125،بجلی کی موٹریں ، سولر وائرزم دو کنورٹر اور دیگر سامان سامان شامل ہے جس کی مالیت پانچ لاکھ تیس ہزار روپے بتائی جاتی ہے ، ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او نوشہرہ اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی ہے ۔