2 رکنی موٹر سائیکل و لوڈر رکشہ چور گینگ گرفتار

 2 رکنی موٹر سائیکل و لوڈر  رکشہ چور گینگ گرفتار

میانوالی (نامہ نگار )تھانہ سٹی میانوالی کی کاروائی، 2 رکنی موٹر سائیکل و لوڈر رکشہ چور گینگ گرفتار۔

چوری شدہ 2 موٹر سائیکل، 1 لوڈر رکشہ اور موبائل فون کی مالیتی رقم 03 لاکھ 65 ہزار روپے برآمدڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر موٹر سائیکل و لوڈر رکشہ چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹر آصف سلطان اور انکی ٹیم نے 2 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ میں ملزمان محمد ذیشان ولد محمد یوسف اور محمد اقبال ولد غلام احمد سکنائے محلہ احمد آباد کندیاں کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔دوران تفتیش گرفتار ملزمان کے انکشاف پر تھانہ سٹی کے مقدمات میں چوری شدہ 2 موٹر سائیکل، 1 لوڈر رکشہ اور موبائل فون کی مالیتی رقم 03 لاکھ 65 ہزار روپے برآمد کیے ۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں