غیر قانونی سگریٹ برآمد
کندیاں(نمائندہ دنیا)ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، غیر قانونی سگریٹ برآمد۔ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر قانونی سگریٹ برآمد کر لیے ۔
ایکسائز انسپکٹر عظمت اللہ خان کی سربراہی میں ٹیموں نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور متعدد دکانوں کی تلاشی لی، جہاں سے نان کسٹم پیڈ سگریٹ اور دیگر غیر قانونی مصنوعات قبضے میں لے لی گئیں کارروائیوں کے دوران ٹوکن ٹیکس نادہندگان اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف بھی ایکشن لیتے ہوئے کئی گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں،ایکسائز حکام کے مطابق یہ اقدامات غیر قانونی کاروبار کے خاتمے اور حکومتی ریونیو کے تحفظ کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ برآمد شدہ سامان کو سرکاری تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔