نمرہ اویس کو تحصیل بھیرہ کا نیا اسسٹنٹ کمشنر تعینات
بھیرہ(نامہ نگار )نمرہ اویس کو تحصیل بھیرہ کا نیا اسسٹنٹ کمشنر تعینات کر دیا گیا ہے ، جبکہ ان کے پیش رو وحید حسن گوندل کا تبادلہ کر کے انہیں اسسٹنٹ کمشنر بھلوال مقرر کیا گیا ہے ۔
شہری حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کریں گی۔دوسری جانب وحید حسن گوندل کی بطور اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔