گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کوٹ مومن کو گریجویٹ کالج کا درجہ دینے کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد
کوٹ مومن (نمائندہ دنیا )گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کوٹ مومن کو گریجویٹ کالج کا درجہ دینے کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق وزیرِ مملکت بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا جبکہ خصوصی مہمان پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر طارق کلیم تھے ۔تقریب کے دوران حکومتِ پنجاب کی جانب سے کالج کو بس بھی فراہم کی گئی، جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے 16طلبہ و طالبات میں سکالرشپس تقسیم کیے گئے ۔پرنسپل پروفیسر رانا ریاض احمد نے کالج کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ محدود وسائل کے باوجود ادارہ نمایاں تعلیمی خدمات انجام دے رہا ہے اور 16 سکالرشپس کا حصول اس کا واضح ثبوت ہے ۔