اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث  4 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

میانوالی (نامہ نگار )تھانہ چاپری پولیس کی کاروائی، لڑائی جھگڑا اور اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد، مقدمات درج۔

ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ چاپری سب انسپکٹر عصمت اللہ خان اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر لڑائی جھگڑا اور اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان عمل جانان، ظہیر جانان پسران گل جانان، عدنان ولد عمل جانان، طارق ولد نیاز جانان کو گرفتار کیا۔ دوران تفتیش گرفتار ملزم ظہیر جانان اور عمل جانان کے انکشاف پر مستعملہ اسلحہ 2 عدد پسٹل 30 بور برآمد کیے ۔ جن کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے ۔ملزمان کے خلاف تھانہ چاپری میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں