اسلام پورہ اوور ہیڈ برج میں سٹریٹ لائٹس کا نظام فعال کرنے کے لیے اقدامات شروع
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودھا کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے اسلام پورہ اوور ہیڈ برج میں سٹریٹ لائٹس کا نظام فعال کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
اس پل پر نئے پولز اور لائٹس لگائی جائے گی جس سے خوبصورتی میں اضافہ ہوگا عرصہ دراز سے اسلام پورہ اوور ہیڈ برج میں لائٹس کا نظام غیر فعال ہے اور رات کے وقت ٹریفک کے نظام میں دشواری آرہی ہے جس پر کمشنر سرگودھا نے پل سمیت شہر بھر میں ترجیح بنیادوں پر سٹریٹ لائٹس کا نظام فعال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔