اراضی قابضین سے واگزار کرا کرٹف ٹائلز کی تنصیب کا حکم
اراضی قابضین سے واگزار کرا کرٹف ٹائلز کی تنصیب کا حکم کوئی بھی دکان کا سامان باہر نہیں رکھے گا خلاف ورزی کی تو ضبط کرلینگے ،چیف افیسر
کلورکوٹ(نمایندہ دنیا )چیف افیسر میونسپل کمیٹی کلورکوٹ نے ٹیلی فون ایکسچینج سے لیکر ریلوے پھاٹک تک ایم سی کی اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرا کرٹف ٹائلز کی تنصیب کا حکم دے دیا ہے ۔چیف افیسر میونسپل کمیٹی کلورکوٹ سہیل انور خان نے ٹیلی فون ایکسچینج سے لیکر ریلوے پھاٹک تک ایم سی کی اراضی پر دکانوں کے اگے ناجائز تجاوز کرنے والے دکانداروں سے سرکاری اراضی واگزار کراتے ہوئے اس اراضی پر ٹف ٹائلز لگانے کے احکامات دے دیے ہیں اس موقعہ پر چیف افیسر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ کوئی بھی دکان کا سامان باہر نہیں رکھے گا اگر خلاف ورزی کی گئی تو نہ صرف سامان ضبط کیا جائے گا بلکہ متعلقہ دکاندار کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔