جوہرآبادمیں70سے زائد دکانیں تاحکم ثانی سر بمہر کر دیں
جوہرآبادمیں70سے زائد دکانیں تاحکم ثانی سر بمہر کر دیں مالکان کے ذمہ کنورشن ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے واجب الادا ہیں
خوشاب(نمائندہ دنیا )محکمہ ہاوسنگ خوشاب نے کنورشن فیس کی عدم ادائیگی کی بنا پرپیرا فورس کے ہمراہ آپریشن کے دوران بلاک نمبر1 جوہرآبادمیں70سے زائد دکانیں تاحکم ثانی سر بمہر کر دیں، محکمہ ہاوسنگ کے مطابق رہائشی علاقہ کو کمرشلائز کر کے بنائی جانیوالی دکانوں کے مالکان کے ذمہ کنورشن ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے واجب الادا ہیں، قواعدو ضوابط کے مطابق کسی بھی رہائشی ایریا کو کنورشن ٹیکس ادا کئے بغیر تجارتی مقاصد کیلئے استعمال کرنیکی اجازت نہیں دی جاسکتی،ادھر درجنوں دکانیں سیل ہونے پر تاجروں اور دکانداروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سر بمہر کی جانے والی ڈکانیں فی الفور ڈی سیل کا مطالبہ کیا ہے ۔