منشیات فروش گرفتار چرس ،آئس برآمد
بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا)پولیس کی کامیاب کارروائی، منشیات فروش گرفتار۔ تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق سب انسپکٹر جنید احمد تارڑ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر رزاقیہ کالونی میں چھاپہ مار کارروائی کی، جہاں سے فاروق عرف صاحبی نامی منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے 1230 گرام چرس اور 200 گرام آئس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ایس ایچ او بھاگٹانوالہ اسامہ اسد کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور معاشرے کو اس ناسور سے پاک کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔