کھلی کچہریاں فوری انصاف کی فراہمی کیلئے پولیس اور عوام کے مابین ایک پل کی حیثیت رکھتی ، آر پی او سرگودھا
خوشاب(نمائندہ دنیا )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے آر پی او سرگودھامحمد شہزاد آصف خان نے ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے ہمراہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا ، ڈی پی او آفس جوہرآباد میں لگائی جانیوالیکھلی کچہری میں ایس پی انوسٹی گیشن خوشاب، جملہ ایس ڈی پی اوز اور جملہ ایس ایچ اوز بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر ضلع خوشاب کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مردو خواتین سائلوں نے پولیس کے حوالے سے اپنی شکایا اوتر مسائل پیش کئے آر پی او سرگودھا نے سائلوں کے مسائل کی تفصیلی سماعت کی اور ان کے فوری حل کیلئے موقع پر موجود پولیس افسران کو احکامات جاری کئے ۔ شرکاء سے خطاب کے دوران آرپی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریاں فوری انصاف کی فراہمی کیلئے پولیس اور عوام کے مابین ایک پل کی حیثیت رکھتی ہیں جہاں ہر شہری بلا روک و ٹوک اپنے مسائل پیش کر سکتا ہے ۔