اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمد ظفر اقبال کے ہمراہ تحصیل پپلاں کا تفصیلی دورہ

اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمد ظفر اقبال  کے ہمراہ تحصیل پپلاں کا تفصیلی دورہ

میانوالی (نامہ نگار)تحصیل پپلاں میں ڈیپ کلیننگ مہم زور و شور سے جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ماجد بن احمد اور اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمد ظفر اقبال کے ہمراہ تحصیل پپلاں کا تفصیلی دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورے کا آغاز تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال (ٹی ایچ کیو) سے کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی اور ڈیپ کلیننگ مہم کے تحت ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام سمیت فراہم کردہ طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں