جیل روڈ شاہ پور صدرعرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

جیل روڈ شاہ پور صدرعرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

جیل روڈ شاہ پور صدرعرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار حلقہ میں بجلی ، میٹھے پانی کی فراہمی ، تعلیم کے نئے منصوبے شروع کریں گے

شاہ پور صدر (نامہ نگار) جیل روڈ شاہ پور صدر کی ریڑھ کی حیثیت رکھتی ہے جو عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، اس کی تعمیر شروع نہ ہونا تشویشناک ہے ، میونسپل کمیٹی کو چاہئے کہ وہ اپنے فنڈز سے اس اہم سڑک کی تعمیر کے انتظامات کرے ۔ یہ بات ایم این اے حلقہ 86 سردار مقداد خان بلوچ نے اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی شاہ پور یسریٰ سہیل بٹ سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران کہی ،بات چیت کرتے ہوئے سردار مقداد بلوچ نے کہا کہ حلقہ کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے زیادہ سے زیادہ کام کرنا چاہتے ہیں انہیں جب بھی موقع ملا وہ حلقہ میں بجلی ، میٹھے پانی کی فراہمی ، تعلیم ، آمدورفت کے میدان میں نئے منصوبے شروع کریں گے ،انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے ، عمران خان کو بااعتماد میڈیکل سٹاف کے چیک کرائے اور ملاقاتوں پر پابندی ختم کرے ، امن مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے باہمی مشاورت سے مذاکرات کرتی تو مذاکرات کے بہتر نتائج برآمد ہو سکتے ہیں ، سردارمقداد بلوچ نے تحریک انصاف کے نوجوان رہنما اصغر ہتار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین انتظامی صلاحیتوں کے مالک ہیں ، شاہ پور میں کسی کو کوئی بھی مسئلہ ہو وہ بلاتکلف اصغر ہتار سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں