ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس 147 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دیدی گئی
منظور شدہ تمام سکیمیں آئندہ مالی سال کے لیے حکومتِ پنجاب کو بھجوائی جائیں گی ،منظور شدہ سکیموں پر بروقت عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے پیشگی پلاننگ کی جائے ،ڈپٹی کمشنر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی ترقیاتی کمیٹی نے 147 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دے دی،ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت منعقد ہوا.اجلاس میں ضلع بھر میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی 2 جبکہ لوکل گورنمنٹ کی 145 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دے دی گئیں۔ منظور شدہ تمام سکیمیں آئندہ مالی سال کے لیے حکومتِ پنجاب کو بھجوائی جائیں گی تاکہ بجٹ میں ان کے لیے مناسب فنڈز مختص کیے جا سکیں۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، سی او ہیلتھ، ایکسین ہائی ویز، ایم ڈی واسا سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری نے ہدایت کی کہ منظور شدہ سکیموں پر بروقت عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے پیشگی پلاننگ کی جائے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔