نہر مہاجر برانچ سے ملنے والی 50سالہ شخص کی نعش کو شناخت کرلیا گیا`

نہر مہاجر برانچ سے ملنے والی 50سالہ  شخص کی نعش کو شناخت کرلیا گیا`

خوشاب(نمائندہ دُنیا)قائد آباد کے نواحی علاقہ میں نہر مہاجر برانچ سے ملنے والی 50سالہ نامعلوم شخص کی نعش کو شناخت کر لیا۔

 متوفی محمداسحق ولدنظام دین جاڑا جھمٹانوالہ ہرنولی کا رہائشی تھا اور اس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا، اس نے شیخالی پل سے نہر میں چھلانگ لگائی، اور گزشتہ روز اس کی نعش بندیال شمالی کے قریب نہرمہاجر برانچ میں تیرتی ہوئی ملی، قائد آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کو نعش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کیا۔نعش ملتے ہی متوفی کے ورثا ٹی ایچ کیو ہسپتال قائد آباد پہنچ گئے اور پولیس نے بعد از شناخت تمام قانونی تقاضے کرنے کے بعد نعش تدفین کیلئے ان کے حوالے کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں