تنخواہیں نہ ملنے پر صفائی ملازمین کا کام چھوڑا کر گھوڑا چوک پر احتجاج

 تنخواہیں نہ ملنے پر صفائی ملازمین کا کام چھوڑا کر گھوڑا چوک پر احتجاج

کندیاں (نمائندہ دنیا)پپلاں صفائی ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج، فاقوں تک نوبت پہنچ گئی ۔پپلاں شہر میں صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت کام کرنے والے صفائی ملازمین نے کام چھوڑا کر گھوڑا چوک پر احتجاج کیا اور میڈیا کو بتایا کہ وہ مارچ کی تنخواہوں سے تاحال محروم ہیں۔

 جس کے باعث ان کے گھروں میں فاقوں کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں نہ صرف بروقت تنخواہیں نہیں دی جاتیں بلکہ اضافی کام بھی لیا جاتا ہے جبکہ اوور ٹائم کی ادائیگی تو دور کی بات دو دو ماہ تک تنخواہیں روک لی جاتی ہیں ملازمین نے الزام عائد کیا کہ احتجاج کرنے پر انہیں نوکری سے نکالنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ صفائی عملے نے تحصیل انتظامیہ پر نااہلی اور بدانتظامی کے الزامات عائد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر واجبات ادا کیے جائیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی اپیل کی کہ وہ معاملے کا نوٹس لیکر غریب ملازمین کو انصاف فراہم کریں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں