اچھی آپریٹنگ سے فیول کی بچت کی جا سکتی ہے ،فیول اکانومی اور سیفٹی سیمینار

 اچھی آپریٹنگ سے فیول کی بچت کی جا  سکتی ہے ،فیول اکانومی اور سیفٹی سیمینار

کندیاں (نمائندہ دنیا ) لوکوشیڈ کندیاں میں فیول اکانومی اور سیفٹی سیمینار زیر نگرانی ڈویژنل مکینیکل انجینئر شاہ رخ ملک ہوا۔

اس تقریب میں اسسٹنٹ مکینیکل انجینئر حاجی نور رحمان خان، پولیس برانچ کے ایس ایچ او جاوید اقبال بھٹی، اختر خان، اور ٹریفک برانچ و انجینئرنگ برانچ کے افسران کے علاوہ لوکل رننگ اسٹاف نے بھرپور شرکت کی۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض لوکو رننگ اسٹاف صدر حاجی ملک شیر افضل کندی نے انجام دیے اس موقع پر ڈویژنل مکینیکل انجینئر نے کہا کہ آج کے دور میں فیول کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اس لیے اچھی آپریٹنگ سے فیول کی بچت کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے تمام ڈرائیورز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی آپریٹنگ پر توجہ دیں اور اپنا تجربہ اور زہنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بہتر سےبہترطریقے سے کام کریں۔ تاکہ حادثات سے بچا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں