سکولوں ،کالجز،ہسپتالوں کی سکیموں کو فوری طور پر زیر غور لایا جائے ،ڈپٹی کمشنر
خوشاب(نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اپروول کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں منعقد ہوا ۔
اجلاس میں ایم ڈی واسا عمران علی باجوہ نے ڈسٹرکٹ خوشاب میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سیوریج لائنوں ،سولر سسٹم ، فلٹریشن پلانٹ،پائپ لائنوں اور پبلک ہیلتھ کے منصوبوں، سکیموں بارے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سہیل رانجھا نے نئی اپروول کے لیے شہر بھر اور تمام محکموں کے متعلقہ سکیموں اور جاری ڈویلپمنٹ سکیموں ، ضلع خوشاب میں اربوں روپے کی لاگت سے ڈی سی آفس روڈ، سرکٹ ہاوس روڈ، شوگر ملز روڈ، 29 بلاک جوہرآباد، 6 بلاک ،افتخار ٹان، غریب کالونی ودیگر سڑکوں کی اپروول دی گئی ہے ۔
ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہاکہ سکولوں ،کالجز،ہسپتالوں کی سکیموں کو فوری طور پر زیر غور لایا جائے ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے شہریوں کے مسائل سنے اور شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے متعلقہ محکموں کو احکامات صادر کیے اس موقع پردرخواست گزار سائلین موجود تھے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹرجہانزیب حسین لابر نے کہا کہ ڈی سی آفس کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں،