ڈپٹی کمشنر سے بھٹہ خشت اور تھریشرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری سے بھٹہ خشت اور تھریشرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے ملاقات کی۔
ملاقات میں اینٹوں کی تیاری کے روایتی طریقہ کار کی بجائے جدید مشینری کے استعمال اور مکینائزڈ سسٹم کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ دور میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہو چکا ہے اور بھٹہ خشت کے شعبہ میں مشینری کے استعمال سے نہ صرف اینٹوں کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہے بلکہ معیار کو بھی بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔